پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ درست نہیں ، لیاقت بلوچ

پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ درست نہیں ، لیاقت بلوچ

پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ درست نہیں ، لیاقت بلوچایسے اقدامات سے سیاسی بحران کم ہونے کے بجائے مزید سنگین ہونے کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا حکومتی فیصلہ کسی صورت درست نہیں، ایسے اقدامات سے سیاسی بحران کم ہونے کے بجائے مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔ حکومت کو ماضی کے تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے سیاسی مسائل کا حل طاقت کے استعمال یا غیر معمولی انتظامی اقدامات کے بجائے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے تلاش کرنا چاہیے ۔سرگودھا آمد کے موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی، خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج اور عوام پر عائد فیول لیوی کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کا اقدام نہ صرف جمہوری روایات کے منافی ہوگا بلکہ یہ فیصلہ کرنے اور اسے نافذ کرنے والوں کے لیے بھی بہتر ثابت نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...