بغیر ڈرگ سیل لائسنس ادویات فروخت کرنے پر فارمیسی سیل
اسلام آباد (اے پی پی) فارمیسی سروسز اینڈ ڈرگ کنٹرول (پی ایس اینڈ ڈی سی) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری نے بغیر ڈرگ سیل لائسنس ادویات فروخت کرنے اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر ایک میڈیکل سینٹر میں قائم فارمیسی سیل کر دی۔
کارروائی ڈرگ انسپکٹرز عنبر بشارت، گل زیب خان اور تحریم سارہ نے سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سردار شبیر احمد کی نگرانی میں انجام دی۔ محکمے نے تمام رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ قوانین اور سفارشات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments