ڈپٹی کمشنر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے،ڈی سی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے رات گئے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ایمرجنسی سروسز کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، بچہ وارڈ، نرسری، ڈائیلسز وارڈ اور رحمت اللعالمین بلاک کا معائنہ کیا، مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی چیک کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments