نوجوان ہنگامہ آرائی نہیں، ملکی استحکام،ترقی چاہتے ہیں:رانا مشہود

 نوجوان ہنگامہ آرائی نہیں، ملکی  استحکام،ترقی چاہتے ہیں:رانا مشہود

لاہور(اے پی پی)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا،ملکی ترقی و استحکام کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔۔

 سیاست کی آڑ میں تخریب کاری، آئین کی پامالی اور قومی اداروں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو حلقہ پی پی 172 میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے کیا۔ رانا مشہود نے کہا آج نوجوان نسل کا بیانیہ تبدیل ہو رہا ہے، وہ ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،نوجوان ہنگامہ آرائی نہیں، ملکی استحکام اورترقی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا حلقہ پی پی 172 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...