حکمران اپنی شاہ خرچیایں ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں :جاوید قصوری

 حکمران اپنی شاہ خرچیایں ختم کرکے  عوام کو ریلیف دیں :جاوید قصوری

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی نے جہاز چوک، بے نظیر روڈ اوکاڑہ میں بھرپور پاور شو کا کیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے خطاب میں کہا کہا کہ حکمران طبقے کو اپنی شاہ خرچیوں اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہیے ۔ جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید نے کہا حکومت معاشی فیصلے کرتے وقت عام آدمی کی مشکلات کو ترجیح دے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ سلمان اظہر نے کہا حکومت پٹرولیم لیوی اور ظالمانہ ٹیکسز ختم کرے اور مہنگائی پر قابو پائے ۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...