تحریک لبیک و صراط ِمستقیم کے زیر اہتمام پیغام ِ غوث اعظم کانفرنس
سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی ؒکے تصوف کا خلاصہ اتباعِ شریعت ہے :ڈاکٹر اشرف جلالی
لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے مرکزی جامع مسجد رضائے مجتبیٰ پیپلز کالونی میں پیغامِ غوث اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے تحقیقی مقالہ پیش کرتے کہا کہ حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے تصوف کا خلاصہ اتباعِ شریعت ہے ۔ آپ ؒنے فرمایا کہ ولی کی کرامت یہ ہے کہ اس کا ہر فعل قانونِ محمدی ﷺ کے مطابق ہو۔
مریدین کی تربیت کرتے ہوئے آپؒ نے فرمایا کہ جب تمہارے دل میں کسی سے محبت یا بغض کا خیال آئے تو پہلے اسکے افعال کو قرآن و سنت کے سامنے پیش کرو، اگر تو وہ قرآن و سنت کے مطابق ہوں تو اس سے پیار کرو اور اگر قرآن و سنت کے مخالف ہوں تو ناپسند کرو۔ دور حاضر میں تصوف میں کمزوریوں کو تعلیماتِ غوث ِ اعظم کے ذریعے دور کیا جا سکتا ہے ۔ کانفرنس میں شیخ حنیف شرقپوری، الحاج منیر قادری، میاں الیاس جلالی، نواز بھٹی، اشفاق جلالی، مولانا ادریس جلالی، حافظ مظفر کیلانی و دیگر علمااور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments