بزنس الائنس کے وفد کی چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر سے ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بزنس الائنس کے وفد نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر قیصر کھرل، سینئر نائب صدر عمر فاروق ثانی اور نائب صدر راؤ حمزہ قیوم سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں فیڈرل پریذیڈنٹ نیشنل پیس کمیٹی پاکستان محمد خالد شیخ، چیٔرمین سرگودھا بزنس الائنس نوید شہزاد، جنرل سیکرٹری خواجہ محمد عمر، نائب صدر خواجہ شعیب محبوب، سرپرستِ اعلیٰ مہر اشرف، سرپرست خواجہ ارشد، ملک شوکت مجید اعوان سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments