پٹرول مہنگا ہونے سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے قابو

پٹرول مہنگا ہونے سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے قابو

230 کلو اسی طرح ادرک 5سو ،لہسن 4 سوکلو، ٹماٹر180 ،بھنڈی،کریلا، شملہ اور دیگر سبزیاں بھی اڑھائی سو سے چار سو روپے فی کلو تک دستیا بچاول باسمتی440 کلو دال 280 مسور دال ماش 540روپے کلو مونگ دال 440روپے فی کلو چنا سفید280 روپے فی کلوکالے چنے باریک میں فروخت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے اثرات ،دیگر شہروں کی طرح سرگودھا میں بھی ہر نیا دن اشیاء ضروریہ بالخصوص سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ کا پیغام لا رہا ہے ، شہر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے بات کر رہی ہیں تو دالیں اور گوشت بھی عام صارفین کی قوت خرید سے باہر ہیں ۔پیازاس سال کی بلند ترین سطح 230 سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ، جبکہ سرکاری نرخوں میں اس کی قیمت 185فی کلو درج ہے ، اسی طرح ادرک 5سو روپے ،تھوم 4 سو روپے کلو، ٹماٹر180روپے ،بھنڈی،کریلا، شملہ اور دیگر سبزیاں بھی اڑھائی سو سے چار سو روپے فی کلو تک دستیا ب ہیں، اسی طرح چاول باسمتی 325 کی بجائے 440روپے فی کلو’ دال چنا 210کی بجائے 280 روپے فی کلو ’ مسور دال 240 کی بجائے 400روپے فی کلو ’ ماش دال399 کی بجائے 540روپے فی کلو ’ ماش دال چھلکے والی 400 کی بجائے 520روپے فی کلو ’ مونگ دال 242 کی بجائے 440روپے فی کلو ’ چنا سفید210کی بجائے 280 روپے فی کلو ’ کالے چنے باریک 230کی بجائے 280 روپے ’ بیسن 203کی بجائے 320 روپے فی کلو ،اسی طرح کریانہ کی دیگر آئٹمز بھی اضافی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں ،جس کی وجہ سے شہری اوراس کے ساتھ ساتھ دوکاندار بھی پریشان ہیں،دوسری طرف ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد صرف سرکاری ریکارڈ کو بہتر ظاہر کرنے تک محدود ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کم کرے تاکہ عام صارف کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...