ماجو کے وفد کی ایف پی سی سی آئی کے اجلاس میں شرکت

ماجو کے وفد کی ایف پی سی سی آئی کے اجلاس میں شرکت

کراچی (سٹی ڈیسک )محمد علی جناح یونیورسٹی کے وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے دفتر میں انسانی ہمدردی سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کی۔

 وفد میں محمد انس قادری، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر ماجد شامل تھے ۔اجلاس کی صدارت محمد صدیق شیخ نے کی، انعقاد اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی ہمدردی، اسلام آباد نے ایف پی سی سی آئی کے اشتراک سے کیا۔ اجلاس کا مقصد پاکستان کی کاروباری برادری اور اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے نظام کے درمیان مؤثر روابط کو فروغ دینا تھا، اجلاس میں اقوام متحدہ، ایف پی سی سی آئی، سرکاری اداروں، کاروباری تنظیموں اور سماجی ذمہ داری سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...