بچیوں کو بااختیار بنانا روشن، محفوظ اور خوشحال پاکستان کی بنیاد، ہمایون خان
اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر بچی کو تعلیم، تحفظ، مساوی حقوق اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
بچیوں کو بااختیار بنانا روشن، محفوظ اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے۔ محمد ہمایون خان نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد پاکستانی خواتین کے عزم، خوداعتمادی اور کامیابی کی روشن مثال ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments