جامعہ کراچی :داخلہ ٹیسٹ میں 6669 امیدوارشریک

جامعہ کراچی :داخلہ ٹیسٹ میں 6669 امیدوارشریک

1402 نشستوں کے لیے 7 ہزار 265 امیدواروں نے داخلہ فارم جمع کرائے20 شعبہ جات کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد، حاضری کا تناسب 96.10 فیصد رہا

کراچی (این این آئی) جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2027ء کے مارننگ پروگرام کے تحت 20 شعبہ جات، بشمول ڈاکٹر آف فارمیسی کے صبح اور شام کے پروگراموں میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ اتوار کو منعقد ہوا، جس میں 6 ہزار 669 امیدواروں نے شرکت کی۔ مجموعی طور پر 1402 نشستوں کے لیے 7 ہزار 265 امیدواروں نے داخلہ فارم جمع کرائے تھے ، جبکہ ٹیسٹ میں امیدواروں کی حاضری کا تناسب 96.10 فیصد رہا۔انٹری ٹیسٹ 11 اکتوبر 2026ء کو صبح 11 بجے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں قائم 20 امتحانی مراکز میں منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر نے ٹیسٹ کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 6 ہزار 669 امیدواروں نے امتحان دیا، جبکہ 270 امیدوار غیر حاضر رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 23 داخلہ فارم منسوخ کیے گئے ، کیونکہ متعلقہ امیدوار انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ناکام تھے یا ان کے فارم نامکمل تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق 303 امیدواروں نے ڈاکٹر آف فارمیسی اور بیچلر پروگرام، دونوں کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ ایسے امیدواروں کو صرف ڈاکٹر آف فارمیسی کا داخلہ کارڈ جاری کیا گیا، تاہم ان کے ٹیسٹ کے نتائج بیچلر پروگرام میں داخلے کے لیے جمع کرائے گئے فارم پر بھی لاگو ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کی ویب سائٹ اور امیدواروں کے آن لائن پورٹل پر جاری کیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...