اسلام آباد کی خوبصورتی، ترقی کیلئے سی ڈی اے سرگرم

اسلام آباد کی خوبصورتی، ترقی کیلئے سی ڈی اے سرگرم

سرکاری اراضی کی واگزاری، تین جدید سپورٹس ایریناز کا قیام،پارکس کی اپ گریڈیشن

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ڈ ویژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی موثر نگرانی میں سی ڈی اے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی، خوبصورتی اور شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق بروقت اور تیز رفتار ترقی، اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کی واگزاری، شہر کی خوبصورتی، شجرکاری، شہریوں کو پانی کی فراہمی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، تین جدید سپورٹس ایریناز کا قیام، پارکس اور لیک ویو پارک کی اپ گریڈیشن کے ذریعے سی ڈی اے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کو جدید، معاشی طور پر مستحکم اور عالمی معیار کا خوبصورت شہر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ یہ جامع ترقیاتی ایجنڈا معمول کی دیکھ بھال سے آگے بڑھ کر بڑے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل، جدید شہری سفری سہولیات اور اسلام آباد کی سرسبز شناخت کے تحفظ پر مرکوز ہے۔ وزیرِ اعظم نے کشمیر چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھا اور وزیرِ داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور سی ڈی اے کی ٹیموں کو منصوبے کی ایک ماہ میں تکمیل کا ہدف مقرر کرنے پر سراہا۔ یہ اقدام سی ڈی اے کی جانب سے انجینئرنگ کے معیار اور عوامی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے سی ڈی اے تمام منصوبوں کو موثر اور تیز رفتار انداز میں مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ٹریفک کے دبائو میں کمی اور شہری سفری نظام کو بہتر بنانے کیلئے سی ڈی اے نے متعدد اہم انڈر پاسز اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ان منصوبوں میں مارگلہ روڈ اور نائنتھ ایونیو انڈر پاس شامل ہیں، جن سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ اس کے علاوہ شاہین چوک انڈر پاس اور فیصل ایونیو انڈر پاس جیسے منصوبوں نے رہائشی اور تجارتی مراکز کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...