آئی جی کی ایس پی سواں زون اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ
جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ایس پی سواں زون اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ میں نمایاں کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی کی، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ ایس پی سواں زون محمد حسنین وارث اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی، جس میں سواں زون کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سراہا اور ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور مؤثر پولیسنگ کیلئے مزید بہتر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کریں، گشت اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنائیں اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments