قومی یکجہتی اور مضبوط اتحاد وقت کی اہم ضرورت ، صدر انجمن تاجران
سیاسی قوتیں مذاکرات کریں،اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ،اشرف بھٹی
اسلام آباد (اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر قومی یکجہتی اور مضبوط اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی قائدین سامنے آئیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں ،ملک کو درپیش چیلنجز اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر قومی یکجہتی اور مضبوط اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے ۔ سیاسی کشیدگی اور محاذ آرائی سے معیشت سمیت مختلف شعبے متاثر ہوتے ہیں جس کا براہ راست اثر عام عوام پر پڑتا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی قوتیں مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان کسی طویل سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر ایسا لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے جس سے سیاسی استحکام، معاشی بحالی اور قومی اتحاد کو فروغ ملے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments