راولپنڈی میں پولیس کا فلیگ مارچ 9500سے زائد اہلکار تعینات

راولپنڈی میں پولیس کا فلیگ مارچ  9500سے زائد اہلکار تعینات

راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی قیادت میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا جس کا مقصد کرکٹ میچز کے دوران فول پروف سکیورٹی، امن و امان کے قیام اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرنا تھا۔

 کرکٹ میچز اور امن و امان کی ڈیوٹیوں کے لیے راولپنڈی پولیس کے 9500 سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ فلیگ مارچ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سکیورٹی، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ ضلعی و ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس اور دیگر پولیس یونٹس بھی فلیگ مارچ کا حصہ تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...