شوگر ملز روڈ کے ایک عشاریہ تین کلو میٹر حصہ کی تعمیر نو کی یقین دہانی

 شوگر ملز روڈ کے ایک عشاریہ تین کلو  میٹر حصہ کی تعمیر نو کی یقین دہانی

خوشاب(نمائندہ دُنیا) پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے بلاک 29 ہیوی فیکٹری ایریا جوہر آباد میں شوگر ملز روڈ کے ایک عشاریہ تین کلو میٹر حصہ کی تعمیر نو کی یقین دہانی کراتے ہوئے۔۔۔

 شہر محلوں کی سطح پر بنائے گئے پارکوں اور گرین بیلٹوں کی خوبصورتی کیلئے بیوٹیفیکیش و سیوریج پراجیکٹس پر بھی فوری کام شروع کرانے کا اعلان کر دیا ۔ فیکٹری ایریا میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شوگر ملز روڈ محض ایک سڑک نہیں بلکہ ہمارے علاقہ کی ترقی و خوشحالی ، کاروباری سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے اور آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانے کا ذریعہ بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...