ڈی سی کالونی الیکشن ،کیپٹن صفدر کو دھو کہ دیا جا رہا:سرمد رضا
یہ پارٹی کے انتخابات نہیں ، جماعت کو مکمل طور پر غیر جانبدار رہنا چاہیے :لیگی رہنما
راہوالی (نمائندہ دنیا )کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی ڈی سی کالونی آمد اورامیدوار برائے صدر شعیب بٹ ،امیدوار سیکرٹری امتیاز ساہی سے ملاقات کی اور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ، اس پر مسلم لیگی رہنما سرمد رضا نائیک نے کہا کہ کپتان (ر)صفدر باضمیر اور روحانی شخصیت کے حامل انسان ہیں جن کی پارٹی کیلئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں لیکن اس وقت ڈی سی کالونی کے حوالے سے انہیں جو صورتحال دکھائی جا رہی ہے اور ان سے جو حمایت حاصل کی جا رہی ہے وہ زمینی حقائق سے یکسر مختلف ہے ، حقیقت یہ ہے کہ یہ کوئی پارٹی الیکشن نہیں جب بات پارٹی الیکشن کی ہو، تو ہم سب پارٹی کے ہر فیصلے اور نظم و ضبط کے مکمل پابند ہیں ،اس میں پارٹی کو مکمل طور پر غیر جانبدار رہنا چاہیے ، کیپٹن صفدر کو دھوکہ دیا جا رہا ،انہیں حقیقت سے آگاہ کروں گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments