راہوالی:شہری کوڑے کے ڈھیر جلانے لگے ، فضا آلودہ
عملہ جی ٹی روڈ اور پلاٹوں سے کوڑا اٹھانے سے قاصر ،اصلاح کی جائے :شہری
راہوالی (نامہ نگار)محلوں میں خالی پلاٹوں اور جی ٹی روڈ کیساتھ کوڑے کے ڈھیروں نے شہریوں کا جینا محال کردیا ، کوڑے سے اٹھنے والی تعفن اور بدبو سے راہگیر اور محلوں کے مکین سانس ، کھانسی اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے جبکہ کئی محلوں میں شہریوں نے تنگ آکر پلاٹوں میں پڑے کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگا کر جلانا شروع کردیاجس سے اٹھنے والے دھویں اور بدبو سے فضا آلودہ ہونا شروع ہوگئی جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ صفائی محلوں اور جی ٹی روڈ کیساتھ جمع کچرے کے ڈھیروں کو اٹھانے کیلئے کئی کئی روز ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر نظر آرہا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کوڑا جلانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments