پارلیمانی سیکرٹری رانا عارف ہرناہ کی قیادت میں یومِ نجات ریلی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)پارلیمانی سیکرٹری برائے آثارِ قدیمہ رانا عارف اقبال ہرناہ کی زیرِ صدارت یومِ نجات کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور۔۔۔
ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مرکزی رابطہ آفس سے دھلے والی چوک تک ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر رانا عارف اقبال ہرناہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments