سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں بزنس سہو لت ڈیسک کا افتتاح

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں  بزنس سہو لت ڈیسک کا افتتاح

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی ہدایت پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس سہو لت ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز اینڈ انفورسمنٹ) صولت حیات وٹو نے کر دیا۔

اس موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خاور حسین سپال اور چیمبر کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ ڈیسک کاروباری افراد کو متعلقہ صوبائی محکموں سے رابطے، ضروری اجازت ناموں اور دیگر کاروباری امور میں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے مؤثر رابطہ مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...