نیا انڈسٹریل پارک ایکو فرینڈلی ہوگا:صدر چیمبرآف کامرس

 نیا انڈسٹریل پارک ایکو فرینڈلی ہوگا:صدر چیمبرآف کامرس

ماحولیاتی سسٹمز کی تنصیب میں حکومت مالی و فنی معاونت کرے :رانا اسلم ودیگر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر شیخ غلام حسین جج، سینئر نائب صدر ارشد مغل اور نائب صدر رانا فرحان اصغر سے مختلف صنعتی و تجارتی تنظیموں کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتیں کرنیوالوں میں رانا اسلم کی قیادت میں فاؤنڈری ایسوسی ایشن، انعام الحق سندھو کی قیادت میں ٹائلز اینڈ سینیٹری مارکیٹ کنگنی والا اور شاہد الرحمن کی قیادت میں پلاسٹک ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل تھے ۔ اس موقع پر سابق چیئرمین جی ڈی اے عامر رحمن، ایگزیکٹو ممبران ظفر اقبال ڈار، عثمان خالد بٹ، عمار فاروق بٹ اور صنعتی رہنما بھی موجود تھے ۔ صدر نے کہا کہ EPA اور PERA فورس کے سخت اقدامات سے صنعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں ڈی سی گو نوید احمد سے اور ڈپٹی ڈائریکٹرسے ملاقات ہوئی ،ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں واضح کر دیا گیا ہے کہ ٹائر جلانے اور اوپن برننگ کے سوا کسی بھی صنعت کیخلاف بلاجواز FIR درج نہیں کی جائے گی اور پیرا فورس بغیر اجازت فیکٹریوں میں داخل نہیں ہوگی۔صدر چیمبر نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تعمیر کیا جانے والا نیا انڈسٹریل پارک مکمل طور پر ایکو فرینڈلی ہوگا ۔فاؤنڈری ایسوسی ایشن کے رہنما رانا محمد اسلم اور دیگر صنعتی قائدین نے کہا کہ چھوٹا صنعتکار لاکھوں روپے کا ماحولیاتی پلانٹ یکمشت لگانے کی استطاعت نہیں رکھتا ، ماحولیاتی سسٹمز کی تنصیب میں حکومت صنعتکاروں کی مالی و فنی معاونت کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...