گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے ووٹرز کی چھان بین کا شیڈول

گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے ووٹرز کی چھان بین کا شیڈول

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سماعت کرینگے

گجرات(سٹی رپورٹر )وزارت تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تعمیل میں گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے فائنل الیکٹورل رول، ووٹرز اور ممبران کی اہلیت کی جانچ پڑتال کیلئے شخصیاً سماعت اور دستاویزی ثبوتوں کی فزیکل و الیکٹرانک چھان بین کا شیڈول جاری کر دیا ۔ ہائیکورٹ کے حکم پر تمام متاثرہ ممبران، اپیل کنندگان اور فریقین کو اسلام آباد میں ذاتی پیشی اور اصل دستاویزی ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔27اکتوبر تا 2نومبر شیڈول کے مطابق سماعت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز اسٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر 7بلیو ایریا اسلام آباد کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگی۔ پہلے دن وقاص گروپ کے تصدیق شدہ 143ووٹرز کی بینک ڈپازٹ سلپس، رینیو ل فیس اور چیمبر لیجر کی تصدیق کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...