بازاروں میں تجاوزات خاتمے کیلئے موثراقدامات کی ہدایت

بازاروں میں تجاوزات خاتمے کیلئے موثراقدامات کی ہدایت

ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے مقررہ بیٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوندلانوالہ پھاٹک، جی ٹی روڈ، دال بازار، پرائس کمپلینٹ بوتھ اور اندرون شہر کے تاریخی بازاروں تھانے والا بازار، سید نگری بازار، کسیرا بازار، برتن بازار، مچھلی منڈی اور سیالکوٹی دروازہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بیٹ پلان کے مطابق جاری صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اندرون شہر کے تاریخی بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ بازاروں، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں کو صاف رکھنے ، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے مقررہ بیٹ پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور صفائی عملے کی حاضری و کارکردگی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...