خفیہ نگرانی کے آلات کے استعمال کیخلاف آگاہی مہم شروع
عوام میں قانون سے متعلق شعور اجاگر کرنا اہم ذمہ داری:ڈی پی او
حافظ آباد (نمائندہ دنیا) ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں خفیہ نگرانی کے آلات کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس نے ضلع کے مختلف نمایاں مقامات پر آگاہی پمفلٹس آویزاں کیے ہیں، جن کے ذریعے شہریوں کو خفیہ نگرانی کے آلات کے استعمال سے متعلق قانونی پابندیوں اور خلاف ورزی کی صورت میں ممکنہ قانونی کارروائی سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ڈی پی او فواد احمد نے کہا کہ عوام میں قانون سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام پولیس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ خفیہ نگرانی کے آلات کا غیر قانونی استعمال شہریوں کی نجی زندگی اور تحفظ کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے ، اس لیے ان آلات کے استعمال میں قانون کی پابندی اور ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی نجی زندگی کا تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ حافظ آباد پولیس عوام کے جان و مال اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ۔ آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو قانون سے روشناس کرانا اور قانون شکنی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔ قانونی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، غیر قانونی سرگرمیوں سے اجتناب کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments