خراب الیکٹرک بائیک کے بدلے شہری کو نئی بائیک مل گئی
ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی شہری خاوریاسین کی درخواست پرکارروائی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ نے تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کی الیکٹرک بائیک خراب ہونے پر شہری خاور یاسین کو نئی بائیک دلوا کر بروقت ریلیف فراہم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شہری خاور یاسین نے ایک کمپنی کی الیکٹرک بائیک خریدی، جو وارنٹی کی مدت کے دوران خراب ہو گئی۔ کمپنی سے رابطے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے پر شہری نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ سے رجوع کیا۔ کونسل کی فوری کارروائی کے نتیجے میں صرف ایک ہفتے کے اندر پہلی سماعت پر ہی بائیک تبدیل کروا دی گئی۔خاور یاسین نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وہ بیرونِ ملک رہائش کے دوران امریکہ اور یورپ میں بروقت انصاف کی فراہمی کا نظام دیکھ چکے ہیں، تاہم پنجاب میں بھی اتنی تیزی سے انصاف ملنا ان کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری محمد فاروق نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے سمارٹ فونز میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور حقوق کی خلاف ورزی کی صورت میں گھر بیٹھے بلا معاوضہ شکایت درج کروائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments