چودھری شجاعت سے حاجی طاہر انور اور چوہدری حیدر طاہر کی ملاقات
گجرات (نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھریشجاعت سے صدر کبڈی ایسوسی ایشن گجرات حاجی طاہر انور اور نوجوان مسلم لیگی رہنما چودھری حیدر طاہر نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ان کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔حاجی طاہر انور نے سبزی و فروٹ منڈی کے تاجروں کے لیے الائیڈ بینک کی شاخ منظور کروانے پر چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تاجروں کو لین دین کے لیے سروس موڑ جانے کے بجائے سبزی و فروٹ منڈی کے قریب حاجی طاہر انور کی عمارت میں بینکنگ کی سہولت میسر آئے گی۔ ان کے مطابق بینک جنوری میں باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔چودھری شجاعت حسین نے حاجی طاہر انور کی پارٹی خدمات کو سراہا اور انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments