طلبہ میں5لاکھ کروم بکس کی تقسیم کا فیصلہ خوش آئند :شازیہ فرید

طلبہ میں5لاکھ کروم بکس کی تقسیم  کا فیصلہ خوش آئند :شازیہ فرید

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید اور سیاسی و سماجی رہنما شازیہ فاروق گوندل نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے طلبہ میں پانچ لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ یہ اقدام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید علوم اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کروم بکس کی فراہمی سے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، تعلیم دوست اقدامات ہی ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...