نبی کریم ؐکی زندگی پوری انسانیت کیلئے بہترین نمونہ :پیر اجمل

نبی کریم ؐکی زندگی پوری انسانیت کیلئے بہترین نمونہ :پیر اجمل

نئی نسل کو سیرتِ رسول ؐ سے روشناس کر انا وقت کی اہم ضرورت:کانفرنس سے خطاب

 راہوالی (نمائندہ دنیا)جامع مسجد بلال بالمقابل بنیادی مرکز صحت منڈیالہ وڑائچ میں سیرتِ مصطفی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔کانفرنس کا اہتمام چودھری نفیس مہر کی زیرِ سرپرستی جبکہ علامہ قاری فصیح الرحمن قادری کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔ پیر اجمل رضا قادری نے کہا کہ نبی کریم ؐکی مبارک زندگی پوری انسانیت کیلئے بہترین نمونہ ہے ، آپ ؐ کی تعلیمات محبت، اخوت، بھائی چارے ، صبر، برداشت، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں، آج امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل بھی اسوۂ حسنہ ؐپر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو سنتِ نبوی ؐ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنی چاہیے اور نئی نسل کو سیرتِ رسول ؐ سے روشناس کر انا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ عشق رسول ؐ کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہم آپ ؐ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...