ریجن بھر میں ایک ہفتہ کے دوران جرائم میں 12فیصد کمی
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کی مؤثر روک تھام او لین ترجیح :آر پی او
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی زیرِ صدارت ریجن بھر میں جرائم کی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد، ڈی پی او نارووال نوید ملک، ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد، ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر)دوست محمد اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں موجودہ ہفتے کے جرائم کے تقابلی اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ ریجن میں مجموعی جرائم کے مقدمات کی تعداد گزشتہ ہفتے کے 235 کے مقابلے میں کم ہو کر 207 رہ گئی جس سے مجموعی جرائم میں تقریباً 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ قتل کے مقدمات میں 56 فیصد، چھینا جھپٹی میں 20 فیصد، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات میں 40 فیصد، نابالغوں کے ساتھ ریپ یا بدفعلی کے مقدمات میں 57 فیصد، گاڑی چوری میں 11 فیصد، نقب زنی میں 57 فیصد، ریپ کے مقدمات میں 58 فیصد اور گینگ ریپ کے مقدمات میں 60 فیصد کمی سامنے آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments