چودھری شجاعت کی چودھری حیدر طاہر کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد

چودھری شجاعت کی چودھری حیدر  طاہر کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد

گجرات (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے گزشتہ روز ظہور الٰہی ہاؤس لاہور میں ممتاز مسلم لیگی رہنما چودھری حیدر طاہر نے خصوصی ملاقات کی۔

خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہری مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری شجاعت حسین نے چودھری حیدر طاہر کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نومولود کا نام چوہدری ابراہیم حیدر رکھا اور اس کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...