کیپیٹل ہسپتال ، او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کا شیڈول مرتب
مختلف شعبہ جات میں او پی ڈی روزانہ ، بعض مخصوص دنوں میں فراہم کی جائے گی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کے زیرانتظام کیپیٹل ہسپتال میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف شعبہ جات کی او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کا شیڈول مرتب کر دیا گیا ہے ۔ جاری کردہ شیڈول میں جنرل سرجری، جنرل میڈیسن، گائنی، آرتھوپیڈک، ناک، کان و گلا، امراضِ قلب، بچوں کے امراض، جلد، آنکھوں، یورالوجی اور دیگر طبی شعبہ جات شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق مختلف شعبہ جات میں او پی ڈی روزانہ جبکہ بعض مخصوص دنوں میں فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح آپریشن تھیٹر کے لیے بھی متعلقہ شعبہ جات کے اوقات اور دن مقرر کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments