زرعی ادویات کا کاروبار کرنیوالی دکان پر چھاپہ مقدمہ درج

 زرعی ادویات کا کاروبار کرنیوالی دکان پر چھاپہ مقدمہ درج

زرعی ادویات فروخت کرنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں، اسٹنٹ ڈائریکٹر

واں بھچراں۔( نمائندہ دنیا)۔ واں بھچراں کے علاقہ چک میرث میں زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والی دکان پر چھاپہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاقہ چک میرث میں اتحاد زرعی مرکز محلہ طیب خیل چراغ والا پل نامی دکان پر گزشتہ روز عوامی شکایات پر چھاپہ مارا گیا۔ علاقہ کے کسان کاشت کار محمد سعید ولد غلام محمد کندی سکنہ ڈیرہ اروڑی خیلانوالہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ زائد المیعاد ، غیر معیاری ادویات فروخت کی جا رہی ہیں۔اس کی شکایت پر محمد عامر اتحاد زرعی مرکز محلہ طیب خیل چراغ والا پل کے خلاف ڈائریکٹر زراعت میانوالی کی مدعیت میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے ۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ علاقہ .واں بھچراں میں زرعی ادویات فروخت کرنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں ، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...