حافظ آباد :پراپرٹی کرائم میں 65فیصدکمی‘3ڈکیت گروہ گرفتار
اکتوبر میں 3کروڑ کا مال مسروقہ برآمد ‘133اشتہاری‘88منشیات فروش پکڑے عوام کے تحفظ کیلئے قانون شکن عناصر کیخلاف ایکشن جاری رہے گا :ڈی پی او فواداحمد
حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ماہِ اکتوبر کے دوران پراپرٹی کرائم کی وارداتوں میں 65 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ مختلف جرائم میں ملوث ملزموں کی گرفتاریوں کیساتھ 3کروڑ 8لاکھ روپے سے زائد کا مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے پر49ملزم گرفتار‘3کلاشنکوفیں، 2رائفلیں، 40پسٹلز اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔
88منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 41 کلو 750 گرام چرس، ایک ہزار 840گرام افیون اور 239لٹر شراب برآمد کی گئی ،اسی عرصہ میں 133اشتہاریوں کو گرفت میں لیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر میں 3ڈکیت اور چور گروہوں کے 7کارندوں کو گرفتار کرکے مختلف وارداتوں میں لوٹا اور چوری کیا گیا 3 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد کا مالِ مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ڈی پی او نے نے کہا کہ قانون شکن عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments