روہڑی : ریلوے کوارٹرز پر قابضین کیخلاف آپریشن، 10سے زائد سیل

روہڑی : ریلوے کوارٹرز پر قابضین کیخلاف آپریشن، 10سے زائد سیل

روہڑی(نمائندہ دنیا)لوکو شیڈ، چالیس چوک اور دیگر علاقوں میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی زیرِ قبضہ کوارٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

کارروائی کے دوران 10 سے زائد کوارٹرز خالی کرا کر سیل کر دیے گئے، جن پر نجی افراد اور ریلوے ملازمین نے قبضہ کر رکھا تھا۔ اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کے آئی ڈبلیو انچارج و ورک انسپکٹر مقصود احمد ڈہر نے بتایا کہ ڈی ایس ریلوے سکھر کے احکامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی ایس سکھر کی ہدایت پر نجی افراد اور ریلوے ملازمین کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت اب جو شخص جس کوارٹر میں رہائش پذیر ہے، اسے ایک سال کی ایڈوانس رقم جمع کرانے پر وہی کوارٹر لیز پر دیا جائے گا، جبکہ ماہانہ کرایہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...