ستھرا پنجاب:کو تاہیاں دور کرنے کیلئے15یوم کی مہلت

ستھرا  پنجاب:کو  تاہیاں  دور  کرنے  کیلئے15یوم  کی  مہلت

ٖناقص کارکردگی کے ذمہ دار اداروںکیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ،ڈپٹی کمشنر کی افسران وعملے کی سرزنش خالی پلاٹوں میں کوڑا جمع ہونے کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائینگے ،ستھرا پنجاب کے فیلڈ آپریشنز کی بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب کی کارکردگی پر ایک مرتبہ پھر ڈپٹی کمشنر کا اظہارِ برہمی ، کوتاہیاں فوری دور کرنے کیلئے 15یوم کی مہلت، صفائی کے نظام میں واضح بہتری نہ لانے اورناقص کارکردگی پر متعلقہ ادارے کا کنٹریکٹ ختم کرنے سمیت سخت اقدامات کا بھی عندیہ دیدیا گیا،ڈپٹی کمشنرحسین احمد رضا چوہدری نے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ضلعی کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا اور فیلڈ آپریشنز، دفتری امور اور صفائی کے مجموعی نظام کا موقع پر تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران وعملے کی سرزنش کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے دی گئی ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، بصورت دیگر ناقص کارکردگی کے ذمہ دار اداروں اور متعلقہ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ، جس میں کنٹریکٹ کے خاتمے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم میں ستھرا پنجاب کے فیلڈ آپریشنز، صفائی کی نگرانی، جیو ٹیگنگ، مانیٹرنگ سسٹم اور دستیاب افرادی قوت و مشینری سے متعلق بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے تمام آپریشنز کی مؤثر مانیٹرنگ کی جائے ، فیلڈ میں موجود عملے اور مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور جہاں کہیں صفائی کے معیار، ورک پلان یا آپریشنل کوآرڈینیشن میں خامیاں موجود ہیں انہیں فوری دور کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...