چلڈرن ہسپتال میں ادویات کی 100فیصد دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، تفصیلات کے مطابق علاج معالجے کے انتظامات اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ تمام شعبوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کے علاج کیلئے ضروری ادویات کی 100 فیصد دستیابی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی مریض کو ادویات یا طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments