بچوں کی بنیادی تعلیم بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا حصہ ہوگی ،سیکرٹری تعلیم
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب نے کہا ہے کہ بچوں کی بنیادی تعلیم کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) کے اہم ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔۔۔
تاکہ ملک بھر میں بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جا سکیں،یہ اعلان انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان میں بنیادی تعلیم کے فروغ کے لیے قومی اتحاد کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی تعلیمی اداروں، جامعات، سول سوسائٹی اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments