8نومبر کے ضمنی الیکشن میں شیر دھاڑے گا:ن لیگ
ملک کو ایٹمی قوت بنایا ،موٹرویز دئیے ،ڈیفالٹ ہونے سے بچایا :رہنمائوں کا خطاب
راہوالی (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )ایم این اے بلال فاروق تارڑ ،عابد رضا کوٹلہ ،پارلیمانی سیکرٹری عاصمہ ناز عباسی،سابق صدر چیمبر آف کامرس محمد شعیب ،ضلعی سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ، عرفان چاند بٹ ،امیدوار NA77راشد محمود ورک نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8نومبر کے ضمنی انتخاب میں شیر دھاڑے گا ، عوام ترقی و خوشحالی کی ضامن مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر ائینگے ۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا، موٹروے کے علاوہ سڑکوں کے جال بچھا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ، وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مجرموں اور قبضہ گروپوں کونکیل ڈال دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments