ایل پی جی شہرمیں 550سے 600روپے کلو فروخت
رائے ونڈ اور گردونواح میں بھی ڈیلرز کی من مانیاں ، مہنگی گیس دستیاب
لاہور،رائے ونڈ (اپنے کامرس رپورٹر سے ، این این آئی ) ایل پی جی مافیا سرگرم، لاہور سمیت پنجاب بھر میں اوگرا ریٹ ایل پی جی دستیاب نہیں ،شہر میں 550 سے 600 روپے فی کلو میں ایل پی جی کی فروخت جاری ،صارفین پریشان،موسم سرما شروع ہوتے ہی ایل پی جی مافیا سرگرم،قیمتوں میں خودساختہ اضافہ جاری ،اوگرا ریٹ پر ایل پی جی کی دستیابی خواب بن گئی، اوگرا نے رواں ماہ قیمت 294 روپے 7 پیسے مقرر کی ،شہر کے مختلف علاقوں میں 550 سے 600 روپے فی کلو میں ایل پی جی کی فروخت جاری ،قیمتوں میں خودساختہ اضافے سے صارفین اور دکاندار دونوں پریشان ہیں ۔دریں اثنا رائے ونڈ میں ایل پی جی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، 600روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی، پیرا فورس، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر ادارے خاموش تماشائی بن گئے ۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت کم ہونے کے باوجود رائے ونڈ اور گردونواح میں ڈیلرز کی جانب سے من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے ۔ سرکاری نرخ 240سے 260روپے فی کلو ہونے کے باوجود 580سے 600روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments