فرح ناز کا یاد گار فتح کا دورہ ،شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت اور رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر، صدر پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن (پی جی جی اے) اسلام آباد چیپٹر کی قیادت میں 500 گرلز گائیڈز نے یادگارِ فتح کا دورہ کیا اور۔۔۔
وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن، اسلام آباد چیپٹر کے زیرِ اہتمام اس دورے کا مقصد شہدا کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنا اور معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر 500 گرلز گائیڈز کی شرکت نے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور وطن سے محبت کے جذبات کی بھرپور عکاسی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments