پولیو کیخلاف مہم ، لاہور کے ماحولیاتی نمونے 6 ماہ سے منفی

پولیو کیخلاف مہم ، لاہور کے  ماحولیاتی نمونے 6 ماہ سے منفی

لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) پولیو کے خلاف مہم میں بڑی کامیابی، لاہور کے ماحولیاتی نمونے مسلسل 6 ماہ سے منفی صوبہ بھر میں پولیو کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ لاہور کے ماحولیاتی نمونے مسلسل 6 ماہ سے منفی آ رہے ہیں ۔۔

جو پولیو وائرس سے پاک ماحول کی عکاسی ہے ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کامیابی پر متعلقہ حکام کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل چھ ماہ سے لاہور کے پولیو وائرس سے پاک ماحولیاتی نمونے بڑی کامیابی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پولیو کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ان کی قیادت میں پنجاب سمیت پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...