ایل پی جی مافیا نے مبینہ طور پر سرکاری نرخوں کو ہوا میں اڑا دیا

 ایل پی جی مافیا نے مبینہ طور پر سرکاری نرخوں کو ہوا میں اڑا دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ایل پی جی مافیا نے مبینہ طور پر سرکاری نرخوں کو ہوا میں اڑا دیا، اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 294 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود شہر میں 600 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں 640 سے 650 روپے فی کلو فروخت جاری ہے ۔

 صورتحال یہ ہے کہ گیس ڈیلرز سے سرکاری نرخ پر گیس طلب کی جائے تو جواب ملتا ہے کہ گیس اوگرا سے خرید لیں، ہمارے ہاں تو یہی قیمت ہے ۔ ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت نے پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسنے والے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ سردیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی گیس کی قلت بھی شدت اختیار کرنے لگی ہے ۔، گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سردیوں میں گیس کی عدم دستیابی نے گھریلو زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، اب مہنگے سلنڈروں نے دو وقت کی روٹی پکانا بھی مشکل کر دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث کھانا خریدنا پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے ، اب گھروں میں کھانا پکانے کے لیے گیس بھی بھاری قیمت پر خریدنا پڑ رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...