سیتل ماری میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد، ہسپتال منتقل

سیتل ماری میں نامعلوم شخص  کی لاش برآمد، ہسپتال منتقل

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

 اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ بظاہر وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس نے لاش کی شناخت اور ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...