والدہ سے جھگڑے کے بعد خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی
مقامی افراد نے بروقت خاتون کو زندہ نہر سے نکال لیا، پولیس کی تحقیقات شروع
ملتان (کرائم رپورٹر) ہیڈ نوبہار نہر میں خاتون نے چھلانگ لگا دی، تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے زندہ باہر نکال لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں سعیدہ بی بی سٹیڈیم کے قریب اپنی والدہ کے گھر رہائش پذیر سعیدہ بی بی کا والدہ سے جھگڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد وہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہوگئی۔ بعدازاں اس نے ہیڈ نوبہار واسا ڈسپوزل کے قریب نہر میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو نہر سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments