چیف جسٹس ہائیکورٹ کا ایس ایچ او تھانہ فیروزوالا پر برہمی کااظہار
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او تھانہ فیروز والا رانا سرور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔
چیف جسٹس کا ایس ایچ او پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو رپورٹ پیش کرنے کا ہی نہیں پتہ،کیا اعلیٰ عدالت میں ایسے رپورٹ پیش کی جاتی ہے ،عدالت نے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کو ذاتی حیثیت میں رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments