سنی تحریک کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کااعلان

سنی تحریک کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کااعلان

ذمہ داران انتخابات کی تیاریوں کیلئے محنت کریں:پیر آصف رضا قادری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان سنی تحریک آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، تمام ذمہ داران نچلی سطح تک انتخابات کی تیاریوں کے لیے محنت کریں۔ بلدیاتی نظام عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر اور ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے پی پی 114 کے زیر اہتمام الٰہی آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج سیاست میں خدمت اور ایمانداری ناپید ہو چکی ہے اور سیاست کا اصل تشخص صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی بحال ہو سکتا ہے ۔ کارکنان تنظیمی پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے سیاسی جدوجہد تیز کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...