ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے سے سینیٹر عابد شیر علی کی ملاقات

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے سے سینیٹر عابد شیر علی کی ملاقات

شہری مسائل اور ان کے مؤثر و پائیدار حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چودھری سے سینیٹر عابد شیر علی نے ملاقات کی، جس میں شہر کی ترقیاتی ضروریات، ایف ڈی اے سے متعلق شہری مسائل اور ان کے مؤثر و پائیدار حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے سینیٹر عابد شیر علی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ادارے کی جاری سرگرمیوں، جدید شہری ضروریات اور مستقبل کے ترقیاتی تقاضوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران سینیٹر چوہدری عابد شیر نے احمد نگر کے مکینوں کو درپیش بعض مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے فوری حل اور متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے یقین دلایا کہ احمد نگر کے مکینوں کو درپیش مسائل کا قواعد و ضوابط اور دستیاب قانونی گنجائش کیمطابق جائزہ لیکر مناسب حل یقینی بنایا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...