ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
کمپلینٹ سیل کے افسروں کو درخواستوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم تھانے میں شہری کا مسئلہ حل نہ ہو تو بلاجھجک میرے دفتر آجائے : ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستیں متعلقہ افسران کو بھجواتے ہوئے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کے افسروں کو درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مسئلے کے سلسلے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کے مسائل جلد حل کریں اور انہیں بلاوجہ انتظار نہ کروائیں۔ دفاتر اور تھانوں میں کسی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے تھانے میں شہری کا مسئلہ حل نہ ہو تو وہ بلاجھجک ان کے دفتر تشریف لائیں، ان کے مسئلے کا حل یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments