خانپور مہر میں پرائمری اسکول ٹیچر سمیت 2 افراد قتل
ثناء اللہ لاشاری کوگھر میں گھسے چوروں نے گولی ماری، افضل کی لاش ملیمحراب پور، بااثر شخص کے ستائے نوجوان کی خودکشی، حادثے میں 2زخمی
خانپور مہر، محراب پور (نمائندگان)خانپور مہر میں 2 افراد کوقتل کردیا گیا، جبکہ محراب پور میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔ خانپور مہر کے قریب گاؤں شیر محمد لاشاری میں رات گئے گھر میں داخل مبینہ چوروں نے نوجوان پرائمری استاد ثناء اللہ لاشاری کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ واقعے کے کچھ دیر بعد اسی علاقے میں گاؤں سے تقریباً آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے نوجوان افضل لاشاری کی پلال سے گولیاں لگی لاش ملی۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔ جہاں سے ایک شخص استاد ثناء اللہ لاشاری کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
دوسری جانب پولیس نے ورثا کے نہ پہنچنے پرمارے جانیوالے نوجوان افضل لاشاری کی لاش سرد خانے کے حوالے کر دی ہے۔ اسپتال میں موجود مقتول استاد ثناء اللہ لاشاری کے ورثاء نے بتایا کہ چوروں نے مزاحمت پر گولیاں مار کر استاد ثناء اللہ لاشاری کو قتل کیا ہے ۔ ادھر محراب پور کے عیدگاہ محلہ میں محنت کش نوجوان اکبر کمبوہ نے پولیس کی جانب سے بااثر افراد کیساتھ ملکر بلاجواز تنگ کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی، ورثاء نے بتایا کہ نذر اعوان نامی شخص نے گیس میٹر کے بہانے اکبر کمبوہ کو تنگ کیا اور ڈی ایس پی فتح محمد اعوان کے ذریعے پولیس نے انہیں پکڑکر ٹارچر کیا، مسلسل ہراساں کرنے پرآج اس نے خودکشی کرلی۔ دوسری جانب ٹریفک حادثے میں بھی 2 نوجوان عامع علی خاص خیلی اور خالد حسین زخمی ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments