مجرم کی سزا کم کرکے 4 سال کردی گئی

مجرم کی سزا کم کرکے 4 سال کردی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے چرس برآمدگی کے مقدمے میں مجرم محمد علی کی سزا 9 سال سے کم کرکے 4 سال قید کردی۔ جسٹس شمس الدین عباسی نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم کوبغدادی کے علاقے میں 3 نومبر 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد ہوئی تھی، جس کا کیمیائی تجزیہ کرانے پر منشیات کی تصدیق ہوئی۔ ٹرائل کورٹ نے 17 مئی 2025 کو ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ فیصلے کے خلاف ملزم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کی عمر 35 سال ہے ، وہ بوڑھے والدین اور خاندان کا واحد کفیل ہے اور ماضی میں کسی جرم میں سزا یافتہ نہیں۔ سرکاری وکیل نے بھی سزا میں کمی کی استدعا کی مخالفت نہیں کی۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے قبضے سے چرس کی برآمدگی اور کیمیائی تجزیے کی رپورٹ کے ذریعے جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا، پولیس اہلکاروں کی گواہی بھی قابل اعتماد ہے ، اس لیے سزا برقرار رکھنے میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں۔ علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سانحہ گل پلازہ کیس میں مفرور ملزم محمد امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...